ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹکا اسمبلی انتخابات: بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے کسی نے نہیں لیا اپنا نام واپس؛ سبھی 9 امیدوار لڑیں گے الیکشن

کرناٹکا اسمبلی انتخابات: بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے کسی نے نہیں لیا اپنا نام واپس؛ سبھی 9 امیدوار لڑیں گے الیکشن

Mon, 24 Apr 2023 19:38:52    S.O. News Service

بھٹکل  :24؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) 10مئی کو ہونےوالے ریاستی اسمبلی انتخابات کےلئے داخل کئے گئے سبھی 9امیدواروں کے پرچے نامزدگی صحیح مانے جانے کے بعد پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آج 24اپریل  آخری تاریخ تھی، لیکن کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا ہے، اس طرح بھٹکل ودھان سبھا (حلقہ نمبر 79) سے تمام 9امیدواروں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن افسر ممتا دیوی کے دفتر سے جاری کی گئی تفصیلات اس طرح ہے:

1۔ ڈاکٹر نسیم خان ۔ عام آدمی پارٹی

2۔ ناگیندر نائک ۔ جنتا دل (سیکولر)

3۔ منکال وئیدیا ۔ انڈین نیشنل کانگریس

4۔ سنیل ، بی ، نائک ۔  بھارتیہ جنتا پارٹی

5۔ پرکاش پنٹو۔ بھارتیہ بیلکو پارٹی

6۔ یوگیش نائک ۔ اُتّم پرجا کیا پارٹی

7۔ گُنونتے شنکر گوڈا۔ کرناٹک راشٹرا سمیتی

8۔ غفور صاحب۔ آزاد

9۔ محمد زبرود خطیب۔ آزاد


Share: